اسلام آباد (11 مارچ 2026): ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کے لیے ایف ڈبلیو او نئی چپ پر کام کر رہا ہے، جو تیار ہونے کے بعد شہریوں کو مفت جاری کی جائے گی۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ایف ڈبلیو او کا موٹر سائیکل کا ایم ٹیگ اترنے کے بعد ناکارہ ہو جاتا ہے، اس لیے یہ ڈر نہیں کہ ایک موٹر سائیکل کا ایم ٹیگ دوسرے پر استعمال ہو سکتا ہے۔
عرفان نواز میمن نے کہا ایم ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر پر اطلاع دی جائے، ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں نیا بالکل مفت لگایا جائے گا، ایم ٹیگ میں سیکیورٹی اور سیفٹی سے متعلق مختلف فیچرز رکھے گئے ہیں۔
ویڈیو رپورٹ: کراچی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے تباہ کن بحران سے دوچار شہر
ڈی سی نے کہا آن لائن ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اب تک 19 ہزار سے زائد ٹیکسیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے، ڈرائیورز کو پابند کیا گیا ہے کہ سواری کی شناخت ڈالیں کہاں سے اٹھایا اور کہاں چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں بغیر لائسنس ٹیکسی نہیں چلائی جاتی، اسلام آباد میں ٹیکسی کی رجسٹریشن بھی سیکیورٹی میکانزم کے تحت کی جا رہی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کو سخت کیا گیا ہے، تمام افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


