تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کینسر کی تشخیص کے بعد سنجے دت کی پہلی تصویر سامنے آگئی

دبئی: کینسر سے متاثر ہونے والے بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کی تشخیص کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکار سنجے دت کو سانس لینے کی شکایت پر ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اُن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد انہیں 10 اگست کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

اسپتال سے گھر منتقلی کے ایک روز بعد سنجے دت نے کینسر سے متاثر ہونے کا اشارہ دیا تھا جبکہ اُن کی اہلیہ منائتا دت نے مداحوں اور ساتھیوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی تھی۔

سنجے دت اپنے اہل خانہ سمیت گیارہ اگست کی رات خصوصی طیارے سے علاج کے لیے بھارت سے دبئی اور پھر نیویارک روانہ ہوئے۔جہاں ڈاکٹرز نے اُن کو بتایا تھا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوچکے ہیں اور اس کا تیسرا اسٹیج ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا

منائنا دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سنجے دت کی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’آج میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ اُس نے فیملی کی صورت میں بہت اچھا تحفہ دیا جس سے ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے، ہم ہمیشہ اسی طرح ایک ساتھ رہیں۔ آمین‘

Comments

- Advertisement -