ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

‘معرکۂ حق’ کی کامیابی! اساتذہ اور طلبا کی پاک افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے بڑی ریلیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ‘معرکۂ حق’ اور ‘آپریشن بنیان المرصوص’ کی کامیابی پر یونیورسٹی طلبا کی جانب سے پاک افواج کے ساتھ والہانہ محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کے ساتھ والہانہ محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین نے اوجھا کیمپس میں مرکزی ریلی کی قیادت کی، اس موقع پر اساتذہ، ڈاکٹرز، طلبہ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور غیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ، ریلی کے راستے بھر "پاک فوج زندہ باد” اور "پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا "معرکۂ حق کی کامیابی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جس نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اور تعلیمی ادارے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ریلیوں کا اختتام پاکستان کی سلامتی، استحکام، اور ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے کی جانے والی خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ مزید پروان چڑھتا ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں