اسلام آباد (4 جون 2026): معرکہ حق ٹی ٹوئنٹی نمائشی میچ میں پرائم منسٹر الیون نے سلیبرٹیز الیون کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔
افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اسلام آباد میں پرائم منسٹر الیون اور سلیبرٹیز الیون کے درمیان ٹی 20 نمائشی میچ ہوا، جس میں پرائم منسٹر الیون نے شاہد آفریدی کی سلیبرٹیز الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
شاہد آفریدی کی سیلیبریٹیز الیون مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنا سکی، جس کے جواب میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے 17 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
حسام نے 74 اور سلمان نے 71 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ وفاقی وزیر عطا تارڑ گولڈن ڈک پر کلین بولڈ ہوئے۔
میچ میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، شاہد آفریدی سمیت کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نےشرکت کی۔
نمائشی میچ کے بعد معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منایا گیا اور شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو بھی ٹرافیاں دی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ نمایاں رہی۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شاہقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہمیں اسی طرح کے اتحاد کی ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



