تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’مار کھائے گا‘ ڈیوڈ وارنر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

سڈنی: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ’بچن پانڈے‘ کے گانے کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیوین براوو کے بعد آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وانر نے بھی اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے کے گانے ’مار کھائے گا‘ کی دھنوں پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر بھی اکشے کمار کے انداز میں ’مار کھائے گا‘ گانے کی طرح رقص کررہے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے کسی بھارتی فلم کے گانے پر رقص کیا ہے اس سے قبل بھی انہوں نے فلم پشپا کے کردار کی نقل کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’بچن پانڈے‘ متعدد بار کورونا کے باعث عائد ہونے والی پابندیوں کا شکار ہوئی ہے لیکن اب یہ فلم 18 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ساجد نڈیاڈ والا اس فلم میں اداکار اکشے کمار مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ یہ فلم ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہوگی اور اکشے کمار گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

بچن پانڈے کی دیگر کاسٹ میں کریتی سینن، ارشد وارثی، پنکچ تڑپاٹھی، سنجے مشرا، ابھیمنیو سنگھ اور جیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -