جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں پاک بھارت کا ٹاکرا، مومن ثاقب کا ایک بار پھر منفرد انداز (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

ایک وائرل ویڈیو کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے مومن ثاقب کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق دلچسپ تبصرہ سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار مومن نے اپنے منفرد انداز میں پاک بھارت میچ جو 24 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے سے متعلق رائے پیش کی اور کرکٹ شائقین سے سوال کیا کہ کیا آپ جذبات سے بھرپور پاک بھارت میچ کے لیے تیار ہیں؟۔

انہوں نے کہا یہ مقابلہ آپ کی سانسیں روک دے گا اور یہ اس مہینے کی 24 تاریخ کو ہونے جارہا ہے۔

بعد ازاں مومن ثاقب نے اپنا انوکھا انداز اپنایا اور مزاحیہ انداز میں کہا خدا کی قسم ایسا لگتا ہے ابھی 2019 کا ورلڈ کپ ختم ہوا ہے، یار وقت کا پتا ہی نہیں چلا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ مومن کی اصل وجہ شہرت آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہونا ہے جس میں وہ کہتے ہیں ” ایک ہی پل میں جذبات بدل دیئے، حالات بدل دیئے، مارو مجھے مارو”۔ اس ویڈیو کے بعد سے مومن مخلتف حوالوں سے میڈیا پر نظر آتے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں