پاکستان کے اوپنر بیٹر معاذ صداقت بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو کے موقع پر والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں معاذ صداقت نے کہا کہ مشکل حالات میں والدہ نے کہا تھا کہ ہمارے اچھے دن آئیں گے اور آج میرا اچھا دن آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیملی میں سب نے بہت سپورٹ کیا ہے، شاہین آفریدی نے فون کرکے مجھے ٹیم میں شامل کرنے کا بتایا تھا۔
پاکستان ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے شامل حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹیم میں نام آیا تو ایک خواب سا لگا، پورا ایک دن لگ گیا اس بات کو تسلیم کرنے میں کہ میرا نام ٹیم میں شامل ہے۔
From domestic grind to the ODI stage 🙌
Hear Maaz Sadaqat share his emotional journey to his debut 🔊#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/obXNWKDC0N
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2026
شامل حسین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جس سے اعتماد ملا اور کھیل میں نکھار آیا۔
پاکستان ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عبدالصمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انجری کے بعد مشکل وقت گزارا۔
عبدالصمد نے کہا کہ اُمید تھی کہ ون ڈے اسکواڈ میں جگہ مل جائے گی، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


