ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ٹورنامنٹ میں بقا کے لیے اب باقی میچ جیتنا ضروری ہیں، معاذ صداقت

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین کے نوجوان کھلاڑی معاذ صداقت کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بقا کے لیے اب باقی میچ بھی جیتنا ضروری ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین کے اوپنر بیٹر معاذ صداقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ٹیم کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے، مڈل اوورز میں ہونے والی غلطیوں پر کام کیا ہے جس کا فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پلان کے مطابق ابتدائی میچز میں نتائج نہیں دے سکے تھے لیکن آج کے میچ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

یہ پڑھیں: حیدرآباد کنگزمین کی پہلی کامیابی، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

کنگزمین کے بیٹر نے کہا کہ میں خود کو بطور آل راؤنڈر دیکھتا ہوں، کمر کے درد کی وجہ سے بولنگ نہیں کررہا تھا اب شروع کردی ہے، کپتان سے مشاورت کے بعد بولنگ کے شعبے میں حصہ لیا۔

معاذ صداقت نے کہا کہ ٹیم میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر حیدرآباد کنگزمین نے پہلی کامیابی حاصل کی ہے، معاذ صداقت نے 29 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں