The news is by your side.

Advertisement

ہالی ووڈ فلم ‘ہوم الون’ کے شرارتی بچے نے منگنی کرلی

ہالی ووڈ کی معروف فلم ‘ہوم الون’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بچے میکولی کلکن نے اپنے دوست سے منگنی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا مطابق سنہ 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ہوم الون میں شرارتی بچے کے روپ میں نظر آنے والے اداکار میکولی کلکن کا اپنی دوست برینڈا سونگ سے گزشتہ چار برس سے رابطہ تھا۔

جوڑے کے ہاں گزشتہ برس ایک بچے کی پیدائش بھی ہوچکی ہے جو اب نو ماہ ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 41 سالہ اسٹار میکولی کلکن کی 33 سالہ برینڈا سونگ سے منگنی کی تصدیق میکولی کے قریبی دوست نے کی۔

خیال رہے کہ میکولی کلکن کی 1998 میں ریچل مائنر سے شادی ہوئی تھی جو چار سال قائم رہی اور 2002 میں دونوں کی علیحدگی پر تمام ہوئی، اب برینڈا سونگ سے میکولی کی یہ دوسری شادی ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں