پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

لواحقین تدفین کریں، گارنٹی دیتا ہوں آج ہی کوئٹہ آؤں گا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہمارےہزارہ کےلوگ بڑی مشکل میں بیٹھےہوئے ہیں، ان کے تمام مطالبات ہم مان چکے ہیں ، تدفین کیلئے وزیراعظم کی آمد کی شرط رکھنا مناسب نہیں ، لواحقین آج تدفین کریں تو آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، کوئٹہ میں ہمارےہزارہ کےلوگ بڑی مشکل میں بیٹھےہوئے ہیں، پاکستان میں کسی اور کمیونٹی پر ایسا ظلم نہیں ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مچھ میں کام کرنیوالے 11مزدوروں کو بےدردی سے قتل کیاگیا، بھارت پاکستان میں پوری طرح انتشار پھیلانے کی کوشش کررہاہے، مارچ 2019میں کابینہ کوبتایا تھا کہ شعیہ علما کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، یہ سازشیں بھارت پاکستان کے خلاف کررہاہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ کوکوئٹہ بھیجا ، وزیرداخلہ کے بعد پھر 2وفاقی وزرا کو لواحقین سےتعزیت کیلئے بھیجا، مجھے پتہ ہے ان کیساتھ ظلم ہوا ہے، کل تک ان کے تمام مطالبات ہم مان چکے ہیں، ان کاایک مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو تدفین کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ وزیراعظم کو بلیک میل کریں، میں نے کہا ہے یہ جیسے ہی تدفین کریں گے تو میں کوئٹہ جاؤں گا، آج تدفین کریں تو آج ہی کوئٹہ جاؤں گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا سارے مطالبات مان لئے تو دفنانے پر شرط کیوں ؟ پہلے تدفین کریں میں گارنٹی دیتاہوں کوئٹہ آؤں گا ، تدفین کیلئے وزیراعظم کی آمد کی شرط رکھنا مناسب نہیں، سانحہ مچھ کےمتاثرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے گئے۔

خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی سےروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیرون ملک بیٹھے پاکستانی بھی خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی سے مستفیدہوسکتےہیں، خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کےمسائل حل کرنے کیلئے حکومت ساتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں