پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

روسی جہاز سے تیل نکالنے کیلیے برتھ پر مشینیں نصب

اشتہار

حیرت انگیز

روسی تیل بردار جہاز سے تیل نکالنے کے لیے کراچی کی بندرگاہ کی برتھ پر مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روسی تیل بردار جہاز سے تیل نکالنے کے لیے کراچی کی بندرگاہ کی برتھ پر مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ جہاز سے 47 ہزار میٹرک ٹن تیل 24 سے 48 گھنٹے میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ تیل پی آر ایل کے ٹینکس میں براہ راست منتقل ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق پیور پوائنٹ نامی جہاز 45142 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا ہے اور اس روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو او بی ٹو پر برتھ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں