پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق حالیہ بیانات پرسخت ردِعمل سامنے آیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات کو ہرگز معمولی یا غیرسنجیدہ نہیں سمجھنا چاہیے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا کہ اگر کسی یورپی ملک یا اتحادی کی خودمختاری کونقصان پہنچایا گیا تواس کے نتائج ایسے ہوں گے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
اُنہوں نے کہا کہ یورپ اپنی سرزمین اور اتحادیوں کی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر متحد ہے اور کسی بھی قسم کی جارحانہ سوچ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے سے متعلق بیان سامنے دیا گیا ہے، جس پر یورپی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکا کو قومی سلامتی کیلیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے: ٹرمپ
خبر ایجنسی کے مطابق میکرون کے بیان کو یورپی اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


