جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

’غزہ میں زمینی حملہ اسرائیل کیلیے غلطی ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے صدر میکرون کا کہنا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی حملہ غلطی ہو گی۔

امریکا اور دیگر ممالک کے بعد فرانسیسی صدر بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ پر زمینی حملے پر نظرثانی کرنے کی آوازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

اسرائیل غزہ پر زمینی حملے مؤخر کرنے پر رضامند

میکرون کا کہنا ہے کہ غزہ پر کوئی بھی ’’بڑے پیمانے پر زمینی حملہ‘‘ اسرائیل کے لیے ’’غلطی‘‘ ہوگا۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اسرائیل کب غزہ میں جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے، میکرون نے کہا کہ اسپتالوں کو ایندھن کی فراہمی ضروری ہے فرانسیسی بحریہ کا ایک جہاز امداد لانے کے لیے جلد پہنچے گا اور ایک طیارہ اہم طبی سامان لے کر مصر پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ امداد غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے داخل ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں