پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

دھمکیوں کی پالیسی کے سامنے نہیں جُھکنا چاہیے، میکرون

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس(21 جنوری 2026): فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ دھمکیوں کی پالیسی کے سامنے نہیں جُھکنا چاہیے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں فرانسیسی صدر میکرون نے کہا غنڈہ گردی کے مقابلے احترام کو ترجیح دیتے ہیں، نیٹو میں ہم آہنگی نہیں رہی، اب یہ کمزور ادارہ بن گیا، ہمیں تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور نہ ایسا نظام قبول کرنا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امریکا پابندیوں کے ذریعے یورپ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتا ہے، ہم ایسی دنیا کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں کوئی رولز نہیں۔

صدر میکرون نے کہا کہ امریکی تجارتی معاہدے یورپی برآمدات کیلئے نقصان دہ اور ناقابل قبول ہیں، یہ معاہدے یورپ کو کمزور اور تابع کرنے کی کوشش ہیں۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ پر نئے ٹیرف کا لامتناہی اضافہ بھی بنیادی طور پر ناقابل قبول ہے، یہ ٹیرف علاقائی خودمختاری کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے میکرون کا کہنا تھا کہ جب دیگر ممالک مساوات کا احترام نہیں کرتے تو یورپ پیچھے رہ جاتا ہے، یورپ امریکی کمپنیوں کے مقابلے میں کمزور اور سرمایہ کاری کی کمی ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ سلامتی اور معیشت دونوں کے حوالے سے موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،2024 میں دنیا بھر میں جنگوں اور خود مختاری کی طرف جھکاؤ رہا، عالمی قیادت کو کشیدگی کے رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں