افریقی ملک مڈغاسکر میں جنریشن جی (جین زی) نے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا جبکہ صدر اینڈری راجولینا ملک سے فرار ہوگئے۔
فوجی ترجمان کرنل مائیکل راندریانرینا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ فوجی کونسل آئندہ دو سال کے دوران اصلاحات اور نئے انتخابات کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
مڈغاسکر میں 25 ستمبر سے جاری مظاہروں میں اکثریت جنریشن جی (جین زی) کی تھی۔ جو مظاہرین مہنگائی، کرپشن، خراب حکمرانی اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مڈغاسکر کے صدر آندرے راجولینا نے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کردیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ تسلیم کرتے ہیں اور معذرت خواہ ہیں کہ حکومت کے کچھ اراکین اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکے۔
امریکی میڈیا کا پینٹاگون کی نئی پابندیاں ماننے سے انکار
مڈغاسکر کے صدر آندری راجولینا نے پرتشدد عوامی مظاہروں کے بعد حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، حکومت تحلیل کرنے کا فیصلہ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے ان مظاہروں کے بعد کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مڈغاسکر میں ہونے والے پرتشدد عوامی مظاہروں میں 22 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


