پیر, جون 8, 2026
اشتہار

بھارت: مدرسے کے پنکھے پر ’میڈ ان پاکستان‘ کا لیبل، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں ایک مدرسے کے پنکھے پر ’میڈ ان پاکستان‘ (پاکستان میں تیار کردہ) کا لیبل ہونے کی بنیاد پر حراست میں لیے گئے دو افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ معاملے میں کوئی بھی مشکوک عنصر نہیں پایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مدرسے میں نصب ایک پنکھے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد کچھ مقامی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کرنے اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔پولیس نے فوری طور پر انکوائری کا آغاز کیا اور مدرسے کے مینیجر سمیت دو افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ معاملے کی تمام زاویوں سے باریک بینی سے تحقیقات کی گئیں ۔ دورانِ تفتیش مدرسے کی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ پنکھے کی خریداری کی اصل دستاویزات اور رسیدیں پولیس کے سامنے پیش کی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق یہ پنکھا پاکستان سے براہِ راست نہیں منگوایا گیا تھا، اسے سعودی عرب سے خریدا گیا تھا، جہاں سے یہ قانونی طریقے سے بھارت لایا گیا۔

کویت میں 10 غیر ملکی شہری گرفتار

پولیس نے بتایا کہ مدرسے کے مینیجر اور دوسرے شخص نے خریداری کے تمام قانونی ثبوت فراہم کر دیے ہیں۔ دستاویزات کی تصدیق کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی بھی غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی شامل نہیں تھی۔ لہٰذا، تفتیش مکمل ہونے کے بعد دونوں افراد کو رہا کر دیا گیا ہے اور کیس کو بند کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں