تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

سعودی عرب میں کاروبار کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

ریاض : سعودی عرب میں مقامی، علاقائی اورعالمی مارکیٹ میں سعودی مصنوعات کو عالمی برانڈ کے مطابق تیار کرنے کیلئے حکومت نے نئی اسکیم میڈ ان سعودیہ متعارف کرائی ہے جس کا اطلاق آئندہ سال سے ہوگا۔

سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور سعودی عرب کو ایک عالمی صنعتی منزل میں تبدیل کرنے کے لیے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں میڈ ان سعودیہ پروگرام شروع کرے گی۔

عرب نیوز کے مطابق اس پروگرام کے تحت سعودی عرب مقامی، علاقائی اورعالمی مارکیٹ میں سعودی مصنوعات کو عالمی برانڈ کے مطابق تیار کرے گا۔

ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل صالح السلمی نے بتایا ہے کہ اس پروگرام سے سعودی مصنوعات اور خدمات کے شعبہ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی صنعتی ترقی اور لاجسٹک پروگرام میں مستقبل کے لیے طے شدہ اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
میڈ ان سعودیہ پروگرام مقامی کمپنیوں کے لئے پرکشش ممبرشپنگ اسکیمیں مہیا کرے گا جو اہلیت کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔

مقامی کمپنیوں کو سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک سے مراعات کے ساتھ پروموشنل مواقع فراہم کرتے ہوئے تیز تر ترسیلات کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

عالمی مارکیٹ میں اہداف حاصل کرنے کے لیے مقامی کمپنیاں اپنی تیار کردہ مصنوعات پر میڈ ان سعودیہ کا مارکہ استعمال کریں گی۔

ریاض میں واقع اقتصادی علوم ہاؤس کے چیئرمین اور ماہر معاشیات ڈاکٹرعبد العزیز داغستانی نے میڈیا کو بتایا کہ اس تناظر میں بہترین معیار اور مسابقتی قیمتیں کامیابی کی کلید ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میڈ ان سعودیہ پروگرام سعودی برآمدات کو اگلے درجے میں لے جانے میں مدد فراہم کرے گا۔
سعودی عرب عالمی معیشت کا سرگرم رکن ہے اورعالمی منڈی میں تیل برآمد کرنے والا اہم ترین ملک ہے جو تیل کی منڈی میں توازن قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

داغستانی نے کہا کہ سعودی عرب اب تیل اور اس سے متعلقہ مصنوعات کے علاوہ دیگر سامان کی برآمدات بڑھانے کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرکے ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے تحت اس پروگرم کا مقصد 2030 تک تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات کو 50 فیصد تک بڑھانا ہے۔

مارکیٹنگ کے ماہر ڈاکٹر حسن سومیلی نے عرب نیوز کو بتایا کہ مملکت میں تیار کی جانیوالی مصنوعات اور دیگرخدمات کا معیار انٹرنیشنل مارکیٹ میں انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

ڈاکٹر سومیلی نے مزید کہا کہ مصنوعات کا معیار اور اس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ایک سخت قانونی فریم ورک مؤثر طریقے سے مصنوعات کے فروغ کے لئے عالمی مارکیٹ کے لیے راستے کھولے گا۔

انہوں نے کہا  کہ  میڈ اِن سعودی  پروگرام کی کامیابی کا انحصار نہ صرف حکام بلکہ تاجروں اور برآمد کنندگان پر بھی ہے جو مصنوعات کی تیاری اور مختلف خدمات کے معیار کو یقینی بنائیں تا کہ وہ بین الاقوامی توقعات پر پورا اترسکیں۔

Comments

- Advertisement -