پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

مادھوری ڈکشٹ پر تنقید کے تیر برسنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی غزہ کے مسلمانوں کے حق میں انسٹا گرام اسٹوری وائرل ہوگئی، تاہم ہندو انتہا پسندوں کے سخت ردعمل کے باعث انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھائی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ’آل آئیز آن رفح‘ (تمام نظریں رفح پر) کا پوسٹر اسٹوری پر شیئر کیا تھا، ان کی یہ پوسٹ شیئر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ ’آل آئیز آن رفح‘ کے نام سے تصویری مہم میں دنیا بھر سے نامور شخصیات حصہ لے رہی ہیں جو اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام یا ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرکے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس مہم میں سونم کپور، کرینہ کپور اور ورن دھون سمیت متعدد بالی وڈ اداکار بھی حصہ لے چکے ہیں۔

تاہم ہندو انتہا پسندوں کو مادھوری ڈکشٹ کا پوسٹ کرنا ہضم نہ ہوا اور انہوں نے نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی تاہم پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

ایک صارف نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ لوگوں کے خیال میں پوسٹ کرنا اور ڈیلیٹ کرنا زیادہ افسوسناک عمل ہے‘ ایک صارف نے لکھا کیوں مادھوری میڈم؟ معاف کیجئے گا میں آپ کو ان فالو کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ علاقہ قرار دیے جانے والے رفح کے کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں