جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

کینیڈا ٹور میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر مداحوں کا مادھوری سے پیسے واپس کرنیکا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا ٹور میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر مادھوری ڈکشٹ کو مداحوں کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا او انھوں نے پیسے واپس کرنیکا مطالبہ کردیا۔

مادھوری ڈکشٹ جو آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں اور آج بھی فلم انڈسٹری میں ان کا ایک مقام ہے، تاہم اپنے دلکش رقص کےلیے معروف اداکارہ نے اس بار کینیڈا میں اپنے مداحوں کو شدید ناراض کردیا، دھک دھک گرل کینیڈا میں لائیو ایکشن پرفارم کرنے کےلیے کئی گھنٹے دیر سے آئیں۔

مبینہ طور پر بالی ووڈ کے آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ کے ساتھ شام منانے آنے والے مداحوں ان کے شو کو بدترین قرار دیا اور ایونٹ میں کافی افراتفری بھی دیکھنے میں آئی۔

اداکارہ، جو اس وقت اپنے امریکا کے ٹور پر ہیں وہ کینیڈا کے پروگرام میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے بعد مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

وہاں موجود شرکا نے مادھوری اور منتظمین دونوں پر بدانتظامی اور گمراہ کن تشہیر کا الزام لگاتے ہوئے غصے کا اظہار کی اور پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا ہی بکواس شو تھا اور بڑی بات یہ ہے کہ اس کے لیے ادائیگی بھی کرنا پڑی، ایک شخص نے غصے میں لکھا یہ اب تک کا بدترین شو تھا۔ اتنا غیر منظم۔

انھوں نے مزید لکھا کہ لوگ رقم کی واپسی کے لیے چیخ رہے ہیں اور اسے بورنگ کہہ رہے ہیں جو لوگ بھی اس شو میں گئے وہ متفق تھے کہ یہ نہایت غیرمنظم شو تھا۔

’مادھوری ڈکشٹ اب دوسرے درجے کی اداکارہ ہیں، ان کا عروج گزر چکا‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں