شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ افتخار کا کہنا ہے کہ اگر مجھے افیئر چلانا ہوتا تو شاید شادی نہ کرتی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی اداکارہ مدیحہ افتخار حالیہ انٹرویو میں طلاق اور دوسری شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شادی کا فیصلہ اتنی دیر سے 29 سال کی عمر میں لیا ہے تو سوچ کر لیا ہے، اگر مجھے ادھر اُدھر جاکر افیئر چلانا ہوتا تو شاید شادی نہیں کرتی۔
مدیحہ افتخار نے کہا کہ جب ایک انسان سے شادی کرو تو پھر اسی سے کرو پھر رائٹ لیفٹ نہیں دیکھو۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہاں اگر وہ انسان آپ کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے تو پھر اپنے لیے ہمدردی مت بٹورو، خود کو اتنا مضبوط بناؤ کہ آپ اس چیز سے نکل آؤ یہ نہیں ہے کہ آپ کے لیے دنیا ختم ہوگئی ہے پھر آپ کہیں اور جاؤ زندگی میں پارٹنر شپ ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنی طلاقیں ہورہی ہیں اور کتنی ہی عورتیں ایسی ہیں جو شادیاں نہیں کرتیں کہ لوگ کیا کہیں گے کتنے لوگ کتنی باتیں کریں گے لیکن زندگی آپ کی ہے اور آپ کو ہی گزارنی ہے۔
مدیحہ افتخار کے مطابق ان کے شوہر کو یقین ہے کہ ان کی بیوی کوئی غلط کام نہیں کرے گی اور انہیں بھی خود پر اعتماد ہے کہ وہ کچھ غلط نہیں ہونے دیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں میں اختلافات اور جھگڑے معمول کی بات ہیں اور ان کے درمیان بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں لیکن انہوں نے جھگڑوں کے درمیان کبھی تیسرے شخص کو مداخلت کی اجازت نہیں دی۔
ان کے مطابق وہ اور ان کے شوہر نے تمام اختلافات کو خود ہی حل کیا جب کہ شادی کے کچھ عرصے تک وہ ساس اور سسرالیوں کے ساتھ بھی رہیں لیکن انہیں کبھی کسی طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔