شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں مدیحہ امام کو ریفل شوٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام اور موجی بصر رواں برس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہمیں آپ لوگ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کیونکہ ہم زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔
مدیحہ امام متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو پسند کیا جاتا ہے۔