اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ فلم کی آفر کو ٹھکرا دیا تھا۔
مدیحہ شاہ کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا اور بعد میں وہ فلموں کی جانب رخ کیا۔
انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران کامیاب کیریئر کے بارے میں بات کی۔
مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اکشے کمار کے مدمقابل ایک بڑی فلم کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے اس وقت ٹھکرا دیا تھا۔
یہ پڑھیں: اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی شادی کو کئی سال تک کیوں چھپایا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں ’مہرہ‘ کی پیشکش ہوئی تھی جو آج بھی گانے ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ کے لیے مشہور ہے۔ اس پر ہاں نہیں کی اور اپنے ہی ملک میں کام کرنے کو ترجیح دی۔
مدیحہ شاہ نے کہا کہ شبانہ اعظمی اور انیل کپور کے والد نے بھی میری اسٹیج پرفارمنس کی تعریف کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


