بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

سعودی عرب: مسجد نبویؐ اور مسجد قبا کے لیے شٹل سروس میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ’مدینہ بس‘ پروجیکٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران زائرین اور نمازیوں کی خدمت اور ان کی مسجد نبویؐ اور مسجد قبا تک آمد و رفت کو مزید آسان بنانے کے لیے منصوبے میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہرِ مقدس کے مختلف علاقوں سے شٹل ٹرانسپورٹ سروس کے لیے آٹھ روٹس کو مختص کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لیے سہ پہر تین بجے سے نمازِ تراویح کے ایک گھنٹے بعد تک شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔

مدینہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہرِ مقدس سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے کے لیے آٹھ ٹریکس مخصوص کیے ہیں جن میں الخالدیہ، شاہ فہد محلہ، ریلوے سٹیشن، شظاہ محلہ، سید الشہداء، السلام کالج، سپورٹس سٹیڈیم اور الحدیقہ شامل ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان کی پہلی تراویح، روح پرور مناظر

رپورٹس کے مطابق مسجد قبا آنے کے لیے پارکنگ لاٹ ’العالیہ سٹیشن‘ کو مرکز مقرر کیا گیا ہے جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے براہِ راست مسجد قبا پہنچا جا سکے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں