مانسہرہ (23 جنوری 2026): مانسہرہ میں مدنی پلازہ کے ایک کمرے سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مدنی پلازہ میں تینوں کی موت جنریٹر سے خارج دھوئیں سے ہوئی، لاشوں کی شناخت 18 سالہ نعیم، 31 سالہ وقاص اور 32 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔
جنریٹر کے استعمال کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کمرے میں مناسب Ventilation کو یقینی بنائیں تاکہ دھواں کا اخراج ہو سکے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی کے معروف تجارتی مرکز ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کئی افراد جان سے گئے اور متعدد تاحال لاپتا ہیں۔
عمارتوں میں آگ بجھانے کے جدید آلات اور ہنگامی اخراج کے راستے ناکافی ہونے کی وجہ سے آفگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈ کے عملے کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


