The news is by your side.

Advertisement

میڈونا کا ملاوی کے اسپتال کا دورہ، تعمیراتی کام کا معائنہ

جونسبرگ: شہرہ آفاق گلوکارہ اور سماجی کارکن میڈونا نے افریقی ملک ملاوی میں اپنے ٹرسٹ کے تحت بننے والے چلڈرن وارڈ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

ملاوی کے دارالحکومت میں کوئین الزیبتھ سینٹرل اسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، میڈونا کی زیر نگرانی دوہزار چھ میں قائم ہونے والی سماجی تنظیم رائسنگ ملاوی نے اس اسپتال کے چلڈرن وارڈ کی تعمیر اور دیکھ بحال کی زمہ داری اپنے سر لی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز میڈونا نے گود لیے دو بچوں ڈیوڈ اور مرسی کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کیا، پاپ اسٹار کے مطابق وہ ملاوی حکومت کی قدر کرتی ہیں لیکن کرپشن سے بچنے کے لیے چلڈرن وارڈ کا سارا کام خود کرائیں گی۔

اقوام متحدہ کے مطابق افریقی ملک ملاوی کا شمار دنیا کے بیس پسماندہ ترین ممالک میں ہوتا ہے اور ملک میں صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں