مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا تھا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا تھا، عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا تھا، اخبارات کے دفاتر پرحملے، نیوز پرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمان کا کردار یاد ہے، اخبارات،سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے درج کرنا ان کا مشغلہ تھا، اداروں کا قانون پرعمل کرنا ڈاکو، چور، مافیا کو برا لگتا ہے۔
لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیاتھا، اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوزپرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے جب اخبارات اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرنا انکا مشغلہ تھا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی، چور لٹیروں، ڈاکوؤں سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پرانے سسٹم سے پیسہ بنانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا، وزیراعظم
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانے سسٹم سے پیسہ بنانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا، 2020 میں عوام کو بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال بڑی مشکل میں گزارا ہے، دونوں حکومت نے 10سال میں باریاں کیں، 4 گنا قرضہ بڑھایا، ہم نے جو پہلے سال ٹیکس اکٹھا کیا اس کا آدھا قرضوں کے سود میں چلا گیا۔