تازہ ترین

حالیہ گندم بحران میں سٹہ مافیا کے سرگرم ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ملک میں جاری گندم بحران میں سٹہ مافیا کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں جاری گندم بحران میں سٹہ مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان کو اہم حقائق کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو یہ رپورٹ اہم اداروں کی جانب سے پیش کی گئی، وزیراعظم نے سٹہ مافیا کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مافیا سے متعلق کل کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹہ مافیا گندم بحران کا فائدہ اٹھاکر مصنوعی مہنگائی کرتا رہا، وزیراعظم کو تحقیقات مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی سے متعلق ایک اجلاس میں کہا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی، غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔