تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

اداکارہ شگفتہ اعجاز کا ایک اور ‘فن’ سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز جہاں اپنی اداکاری سے لوگوں کو محظوظ کرتی ہیں وہیں اپنی کوکنگ سے بھی لوگوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔

لیکن آج وہ بالوں کے لئے ایک آزمودہ نسخہ لائیں جو ہم آپ سے شیئر کررہے ہیں،بقول اداکارہ کے یہ ان کی دادی کی ریسیپی ہے، جس کے استعمال سے آپ کے بال دوبارہ سے گھنے ہوجائیں گے۔

ہیئر آئل بنانے کے اجزا اور طریقہ کار

اداکارہ نے بتایا کہ تیل بنانے کے لئے آپ کو ایک کپ میتھی دانہ چاہیے ہوگا، جسے آپ نے پوری رات بھگوئے رکھنا ہے۔

صبح ہونے پر اس دانہ میتھی کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر باندھ دیں اور ہوا میں دو دن کے لئے لٹکائے رکھیں، دو دن بعد اس میں جڑیں پھوٹ پڑے گی۔

جب دانہ میتھی کے بیج میں سے جڑیں نکل آئیں تو اب اس کو پیس لیں، اب یہ پورا سفوف اپنی پسند کے تیل میں ڈال دیں، سرسوں کے تیل میں ڈالنے سے نتیجہ اچھا آتا ہے

اداکارہ کا کہنا تھا سرسوں کے تیل میں ڈالنے سے نتیجہ اچھا آتا ہے، بہتر نتائج کے لئے تقریباً ایک پاؤ تیل میں ڈالیں اور کچھ دن رکھنے کے بعد استعمال میں لائیں۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ یہ بالوں کی نشوونما، خشکی، بالوں کے گرنے اور نئے بال اگانے میں بہت کارآمد ہے۔

Comments

- Advertisement -