تازہ ترین

باڈی بلڈنگ کے شوقین افراد کیلئے جادوئی سوٹ تیار

باڈی بلڈنگ کے شوقین افراد کےلیے سائنس دانوں نے سلیکون باڈی سوٹ مارکیٹ میں متعارف کرادیا، جسے پہن کر جسم کے مخصوص پٹھوں کی نمائش کی جاسکتی ہے۔

کرونا وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو دیگر اداروں سمیت باڈی بلڈنگ سینٹرز بھی بندش کا شکار ہوئے جس نے جسمانی کثرت کرنے والوں کو شدید مشکلات سے دو چار کردیا کیوں کہ باڈی بلڈنگ کرنے والوں کو روزانہ جسم جانا ضروری ہے ورنہ ان کے پٹھے ڈھیلے پڑجاتے ہیں اور بدن میں جستی اور کشش بھی نہیں رہتی۔

باڈی بلڈر کی اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے چینی کمپنی نے سلیکون باڑی سوٹ مارکیٹ میں متعارف کرائے ہیں جس پہن کر باہر گھوم پھر سکتے ہیں، ان سوٹس کی قیمت 88 پاؤنڈ سے شروع ہوتی ہے۔

پٹھوں کے یہ ملبوسات اوپری جسم، نچلے جسم ، یا جسم کے پورے سوٹ کے طور پر دستیاب ہیں۔ یہ آپ پر منصر ہے کہ آپ اپنے جسم کے کس حصے کے لیے یہ سوٹ لینا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -