اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ایران کے جنوبی علاقوں میں زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر جن کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنہوا نے جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز جنوبی ایران میں زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات تین بجکر 43 منٹ پر آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین تقریباً 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

چین: شمال مغربی صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہ

رپورٹس کے مطابق تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں