ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

بلوچستان میں ایک بار پھر زلزلہ ، شہری خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، کوئٹہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان اور نوشکی میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس کے علاوہ دالبندین اور جنگل پیرعلی زئی میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ کا مرکز پاک افغان سرحدکےقریب سطح زمین سے تیس کلومیٹرگہرائی میں تھی تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گذشتہ روز بھی بلوچستان کے جنوبی اورشمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ، زلزلہ پیما مارکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ کا مرکز کوئٹہ سے 150 کلو میٹر جنوب مغرب میں سطح زمین سے پینتیس کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں