مادھوری کا فلم پرڈیوسر بننے کا فیصلہ mahadori will produce film
The news is by your side.

Advertisement

مادھوری کا فلم پروڈیوسر بننے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور معروف رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلد مراٹھی فلم میں بطور پروڈیوسر اپنی قسمت آزمائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے شوبز انڈسٹری میں بحیثیت اداکار اور ڈانسر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب پروڈیوسر کی حیثیت سے اپنا لوہا منوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مادھوری آر این موونگ پکچرز کے بینرز تلے بننے والے مراٹھی فلم میں بطور پروڈیوسر اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ ہدایت کاری کے امور نیل جیا کار دیں ادا کریں گے۔

پڑھیں: مادھوری کس بھارتی کرکٹر کی دیوانی تھیں؟

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ ’’میں زندگی میں ہمیشہ کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے ہمیشہ کوشش بھی کرتی ہوں اس لیے اب میں نے فلم پروڈیوسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’فلم پروڈیوسر کو محنت کرنی پڑتی ہے جس کے لیے میں ذہنی طور پر تیار ہوں اور امید کرتی ہوں کہ مجھے نئے کام میں بے حد مزہ آئے گا‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں