کیرالہ: سوشل میڈیا پر کُمبھ میلہ کے دوران وائرل ہونے والی مونا لیزا بھونسلے ایک بار پھر خبروں زینت بن گئیں، مخالفت کے باوجود اپنے بوائے فرینڈ محمد فرمان سے شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی اس وقت ممکن ہوئی جب کئی دنوں سے مونا لیزا بھونسلے کے خاندان کی جانب سے انہیں زبردستی گھر واپس لے جانے کی کوششوں کے باعث صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔
مونا لیزا اور فرمان کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی اور دونوں گزشتہ کئی ماہ سے تعلق میں تھے۔ تاہم مونا کے اہل خانہ نے اس رشتے کی سخت مخالفت کی تھی، خاص طور پر اس وقت جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ مسلم لڑکے سے شادی کرنے کی خواہاں ہے۔
مونا لیزا بھونسلے کا کہنا تھا کہ ان کے والد انہیں زبردستی کسی اور سے شادی کرنے پر مجبور کر رہے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس کو تحفظ کی درخواست دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرمان نے کہا، ”ہماری محبت کی کہانی چھ ماہ پرانی ہے، مگر ایسا لگتا ہے جیسے ساٹھ سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔“ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک اداکار ہیں۔
مہاکمبھ کی مونا لیزا اسٹار بن گئیں، نئے روپ نے سب کو حیران کردیا
مونا لیزا بھونسلے جو مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تعلق رکھتی ہیں، پہلی بار پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہا کُمبھ میلہ کے دوران قومی سطح پر مشہور ہوئیں۔ اس میلے میں چوڑیاں فروخت کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، وائرل ہونے کے بعد وہ انٹرنیٹ سینسیشن بن گئیں اور انہیں فلموں میں کام کے مواقع بھی ملے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


