جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ماہم سےزیادتی اور قتل کیس: ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت ماہم سےزیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر پیش رفت طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کورنگی زمان ٹاؤن میں 6سالہ ماہم سےزیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ، جس میں کہا ملزم کا ڈی این اے سیمپل میچ ہوچکا ہے اور ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ ملزم کا مجسٹریٹ کےروبرو164کااعترافی بیان قلمبندکرناہے اور مجسٹریٹ کے روبرو شناخت پریڈ کرانی ہے، ملزم کے سی آر او اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے،ملزم متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے اور رکشہ چلاتا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5روز کے لئے پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر پیش رفت طلب کر لی،اعترافی بیان ،شناخت پریڈ رپورٹ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں