تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ماہ نور بلوچ کی زندگی کا خاص دن، تصاویر دیکھیں

لاہور: پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی کو اپنی پچاسویں سالگرہ منارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔

ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں صرف 23 سال کی عمر میں قدم رکھا،  انہوں نے اپنی اداکاری اورخوبرو نظر آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

ماہ نور بلوچ نے بطور ماڈل اپنا کیریئر شروع ہی کیا تھا کہ اسی دوران انہیں سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی پر نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، جس کے بعد انہوں نے شہرت کا نیا سفر شروع کیا۔

View this post on Instagram

Eid play

A post shared by Mahnoor Baloch (@mahnoorbaloch.official) on

اداکاری کے بعد ماہ نور بلوچ نے ہدایت کاری اور پروڈیکشن بھی کی اور اس میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یاد رہے کہ ماہ نور بلوچ کی ایک صاحبزادی ہیں جن کی بیٹی بھی ہے یعنی اداکارہ نانی بھی بن چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -