تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پب جی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

ممبئی: آن لائن ‘پب جی’ گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پب جی کے عادی 22 سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ یاوتمل ضلع کی تحصیل نر میں پمپری مختیار گاؤں میں پیش آیا جہاں نکھل نامی نوجوان نے پھاندا لگا کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نکھل پونے میں ایک پرائیویٹ فرم میں ملازمت کرتا تھا اور بی اے فائنل کے امتحانات دینے کے لیے واپس آبائی علاقے آیا تھا اور کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھنٹوں پب جی گیم کھیلتا رہتا۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ اطلاع ملنے پر نکھل کے فارم پہنچے تو اس کی پھندا لگی لاش ملی تھی،بھائی نے بتایا کہ نکھل گھنٹوں پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا اور اسے اس گیم کی عادت ہو گئی تھی۔

خیال رہے بچوں میں مقبول ترین ویڈیو گیم ان دنوں پب جی ہے اور نا صرف بچے بلکہ بڑی عمر کے افراد بھی ایڈوینچر سے بھرپور اس گیم کو کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اس گیم کے باعث بچوں کی دماغی صحت متاثر ہورہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ گیم کو کھیلنے سے بچوں میں قوت فیصلہ ختم ہوتی جارہی ہے اور ان کے دماغ پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ، جو معاشرے کےلیے بھی ٹھیک نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -