تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیٹی پیدا ہونے کی خوشی میں باپ کا والہانہ انداز، ہیلی کاپٹر منگوا لیا

نئی دہلی : خاندان میں پہلی بچی کی پیدائش پر بھارتی شہری نے بیٹی کو اسپتال سے گھر لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لےلیا۔

بھارت میں اب بھی ایسے لوگ آباد ہیں جو بچیوں کی پیدائش سے متعلق دقیانوسی خیالات کے حامل ہیں اور بیٹی کی پیدائش ماں کو قصور وار ٹہراتے ہیں اور بچی کو پھینک دیتے ہیں یا پھر مار ڈالتے ہیں۔

ایسے ماحول میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس کے گھر بیٹی کی پیدائش نہ صرف گھر بلکہ پورے محلے میں جشن منایا گیا اور پھولوں کے ہار اور مالاؤں سے بچی کا استقبال کیا گیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والے وشال زایکر نامی شخص کے خاندان میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے بیٹی اور بیوی کو اسپتال سے گھر لانے کےلیے ہیلی کاپٹر کرائے پر لےلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچی کی پیدائش اس کے ننہیال کے ضلع بھوجپور میں ہوئی جہاں سے بچی اور خاتون کو پونے لانے کے لیے وشال نے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ والد نے بچی ‘راج لکشمی’ کے استقبال کے لیے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کا کرایہ ایک لاکھ روپے ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -