جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

تیس ہزار کا قرضہ معاف کرانے کے لیے ماں نے کم عمر بچی کا سودا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ایک ماں نے اپنی بچی کو 30 ہزار روپے میں فروخت کر کے اُس کی شادی بڑی عمر کے لڑکے سے کرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے علاقے فلو نگر کے رہائشی نے پولیس کو کم عمر بچی کی شادی کے حوالے سے اطلاع فراہم کی۔

پولیس نے فلونگر کے علاقے میں اُس وقت چھاپہ مارا جب شادی کی رسومات جاری تھیں، نفری کے پہنچتے ہی افراتفری مچ گئی مگر اہلکاروں نے بچی کو تحویل میں لے کر اُس سے ابتدائی تفتیش کی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مقروض ماں نے مجبوری میں بیٹی فروخت کردی

کم عمر دلہن نے بتایا کہ اُس کی ماں نے 20 سال  کے لڑکے سے اُس کی شادی 30 ہزار روپے کے عوض طے کی۔ پولیس نے ماں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

مہاشٹرا کے ضلع اورنگ آباد کے سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ دلہا سنتوش یادوو نے عصمتی گولپ کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ اپنا قرض معاف کرانا چاہتی ہے تو بیٹی سے شادی طے کردے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں