تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اداروں کے کرپٹ سربراہان کو برطرف کیا جائے گا، مہاتیر محمد

کوالالمپور: ملائیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کا عندیہ دے دیا، اینٹی کرپشن کمیشن کے سربراہ اور اٹارنی جنرل بھی ریڈار پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اداروں کے سربراہان کے خلاف چھان بین ہوگی، اداروں کے کرپٹ سربراہان کو برطرف کیا جائے گا، کرپٹ شخصیات کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا۔

نو منتخب وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے چیئرمین کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کے سربراہان غیر جانبدار نہیں رہے تو تبدیل کیا جائے گا، انتقام پر یقین نہیں رکھتے سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا انتخابات: مہاتیر محمد واضح‌ اکثریت سے کامیاب

واضح رہے کہ ملائیشیا میں عام انتخابات ہوئے تھے جہاں ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کے اتحادی جماعتوں کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملٹی بلین ڈالر اسکینڈل کی وجہ سے عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور حیران کن طور پر دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سیاست دان 92 سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے فتح اپنے نام کی تھی۔

مہاتیر محمد کا کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جی جی میں ابھی زندہ ہوں، میں انتقامی سیاست کا قائل نہیں اور ملک میں قانون کی بحالی چاہتا ہوں‘۔

یاد رہے کہ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مہاتیر محمد کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک ملائیشیا تعلقات کا سلسلہ نئی حکومت کے ساتھ بھی جاری رہے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -