ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

دنیا کے معمر ترین وزیر اعظم کا اعزاز مہاتیر محمد لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا کے نو منتخب حکمران مہاتیر محمد 92 برس کی عمر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد دنیا کے معمر ترین وزیراعظم بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں مہاتیر محمد نے 2016 کے بعد سیاسی میدان میں انٹری دیتے ہی بڑی کامیابی اپنے نام کی اور ساتھ ہی دنیا کے معمر ترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا تھا جس کے بعد انہوں نے ملک بھر میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کی اور بڑھ چڑھ کر الیکشن میں حصہ لیا، عام تاثر یہ تھا کہ مہاتیر محمد کو شکست کا سامنا ہی کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا انتخابات: مہاتیر محمد واضح‌ اکثریت سے کامیاب

مہاتیر محمد کی اس تاریخی فتح نے ملائیشیا کی موجودہ حکمران جماعت بی این اور اس کے اتحادیوں کو باہر کردیا ہے جو سنہ 1957 سے ملک پر حکومت کررہی تھی۔ عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی کامیابی کے بعد سابق وزیر اعظم کے حامیوں نے پورے میں ملک میں مہاتیر محمد کی فتح کا جشن منایا۔

ملائیشیا کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ ’وہ عوامی فیصلے کو قبول کرتے ہیں‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عام انتخابات میں کوئی جماعت تنہا الیکشن نہیں جیت سکتی لہذا ملائیشیا میں کون حکومت تشکیل دے گا اس کا فیصلہ بادشاہ ہی کریں گے۔

مہاتیر محمد کا کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جی جی میں ابھی زندہ ہوں، میں انتقامی سیاست کا قائل نہیں اور ملک میں قانون کی بحالی چاہتا ہوں‘۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مہاتیر محمد کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک ملائیشیا تعلقات کا سلسلہ نئی حکومت کے ساتھ بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاتیرمحمد کی تاریخی فتح پرعمران خان کی مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی مہاتیر محمد کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا کہ ’نجیب حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوگئے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں