معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہِ نور حیدر نے کہا ہے کہ چھوٹی عمر میں ہی زندگی کی حقیقت سامنے آگئی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، دوران انٹرویو انہوں نے اپنے کیرئیر اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال پیش کیا۔
اداکارہ نے دوران انٹرویو بتایا کہ میں نے 16 سال کی عمر سے کمانا شروع کردیا تھا، تب ہی زندگی کی حقیقت سامنے آگئی تھی، اس کی وجہ یہ تھی کہ میں ورلڈ فیشن کیفے میں مارکیٹنگ مینجر کی جاب کرتی تھی۔
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ مارکیٹنگ مینیجر ہونے کی وجہ سے میں مختلف کوآپریٹو آفسز میں میٹنگ کے لیے جاتی تھی، اس دوران میں ایک جگہ گئی جہاں ایک سینئر صاحب بیٹھے تھے اور انہیں مارکیٹنگ کی فیلڈ میں خاصہ تجربہ تھا‘۔
’’ انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم کیا سمجھتی ہو کہ تمھیں یہ جاب اس لیے ملی کہ تم بہت اسمارٹ ہو، نہیں۔۔تم صرف اپنی خوبصورت شکل کی وجہ سے آج یہاں پر ہو‘‘
View this post on Instagram
اداکارہ ماہ نور حیدر نے مزید کہا کہ ’ 16 سال کی عمر میں جب زندگی کی حقیقیت سامنے آئی تو میں نے اس دن سے آج تک اپنے لُکس کے علاوہ ہر چیز پر محنت کیا ہے، مجھے صرف ایک خوبصورت چہرہ نہیں چاہیے تھا‘۔