تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

مہیش بابو بالی وڈ سے متعلق بیان پر مشکل میں پھنس گئے

جنوبی بھارت (ٹولی وڈ) کے معروف اداکار مہیش بابو اپنے بالی وڈ سے متعلق حالیہ بیان پر بڑی مشکل میں پھنس گئے اور انہیں وضاحت دینی پڑ گئی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اداکار مہیش بابو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ تیلگو فلمیں میں کام کرنا پسند کرتا ہوں اور خواہش ہے کہ میری فلمیں پورے بھارت میں مشہور ہوں۔

مہیش بابو نے کہا کہ میں اپنوں کو چھوڑ کر کسی دوسری انڈسٹری میں جانے کو بالکل پسند نہیں کرتا، خوش ہوں کہ میری فلمیں جنوبی بھارت میں دیکھی جاتی ہیں، فلموں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے اور میرے خواب پورے ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مہیش بابو اپنی نئی آنے والی فلم ”سرکارو واری پاتا“ کی ریلیز کے انتظار میں ہیں جو رواں ماہ 12 تاریخ کو سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

گزشتہ روز فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے بالی وڈ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ مہیش بابو کا کہنا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کے لیے کئی مواقع ملے لیکن مجھے خدشہ تھا کہ پروڈیوسرز مجھے افورڈ نہیں کر سکتے۔

مہیش بابو نے کہا تھا کہ میں وہاں (بالی وڈ) میں اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتا جہاں کوئی تعاون نہ کرے، میں نے ٹولی وڈ چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں اور نہ ہی بالی وڈ جانے کا سوچا ہے کہ وہاں مجھے عزت ملے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ہمیشہ فلمیں بنانے اور مشہور ہونے کا خواب رکھتا ہوں جو پورا بھی ہو رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -