The news is by your side.

Advertisement

مہوش حیات روضہ رسولﷺ پے حاضری کیلئے بیتاب

کراچی : اداکارہ مہوش حیات نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ روضہ رسول ﷺ کے روبرو تصویر شیئر کرتے ہوئے دوبارہ مدینے جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنی والدہ اور بھائی دانش کے ساتھ مسجد نبوی کے سامنے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوبارہ ان مقدس مقامات کی زیارت سے شرفیاب ہونے کی بے تابی ظاہر کردی۔

انھوں نے اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان مقدس مقامات کو دیکھنے اور مبارک لمحات کو دوبارہ محسوس کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔

مہوش حیات نے مسجد نبوی کے روبرو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے نعتیہ شعر ’اے مدینے کے زائر خدا کے لیے، داستانِ سفر مجھکو یوں مت سنا، بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جاۓ گا، میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے‘ تحریر کیا۔

مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

یاد رہے کہ مہوش حیات نے گزشتہ برس اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی تھی جس کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں