تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’والدہ چاہتی ہیں جلد نکاح ہوجائے اور رخصت ہوجاؤں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماہی بلوچ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ‘ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

میزبان ندا یاسر نے ماہی بلوچ سے سوال کیا کہ تم ’بہو‘ نہیں ہو؟ ماہی بلوچ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بہو نہیں ہوں لیکن میری والدہ چاہتی ہیں آج شام کو ہی بہو بن جاؤں۔

ماہی بلوچ نے بتایا کہ والدہ چاہتی ہیں کہ شام کو ہی میرا نکاح ہوجائے اور میں بس چلی جاؤں۔

پروگرام میں شریک میں ایک خاتون نے کہا کہ ’تم والدہ کو تنگ نہیں کیا کرو۔‘ اس پر ماہی بلوچ نے کہا کہ میں والدہ کو تنگ نہیں کرتی، میں اپنی امی کی سب سے معصوم بیٹی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے غصہ بہت جلدی آجاتا تھا لیکن والدہ مجھے سمجھاتی رہتی ہیں اسی وجہ سے میں کم بولتی ہوں، وہ مجھے اتنا سمجھاتی ہیں کہ سوچتی ہوں کہ اب بہو بن ہی جاؤں۔

ماہی بلوچ نے کہا کہ ہر انسان میں صبر ضرور ہونا چاہیے اس پر ندا یاسر نے کہا کہ آپ ’بہو‘ بنیں گی تو آپ کے اندر صبر خودبخود آجائے گا۔

اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق بتایا کہ وہ یونیورسٹی میں تھی اور اس کے قریب ہی ٹیلنٹ ایجنسی تھی ایک دوست کے ساتھ وہاں گئی تو اشتہار میں کام کرنے کی آفر آئی اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر ہی ڈرامے میں آڈیشن کی کال آگئی تھی اور آڈیشن دینے کے بعد ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہی بلوچ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشق ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منال خان، دانش تیمور، بابر علی، صبا فیصل ودیگر نمایاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -