جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

ماہیما چوہدری کی بیٹی کس ہالی ووڈ سیلبیرٹی کی ہم شکل ہیں؟ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری کی بیٹی اریانا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کی ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔

سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’ نادانیاں ‘ کے پریمیئر کے موقع پر کئی مشہور شخصیات کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم اپنی زبردست کاسٹ کی وجہ سے بھی سرخیوں میں تھی، جس میں اداکار مہیما چوہدری، سنیل شیٹی، دیا مرزا اور جگل ہنسراج شامل تھے، جنہوں نے مرکزی کرداروں کے والدین کا کردار ادا کیا تھا۔

لیکن جب اس موقع پر اتنے سارے اسٹار کڈز اسکرین پر نظر آئے، تو ایک اور اسٹار کڈ جو ناظرین میں موجود تھی، انٹرنیٹ پر چھا گئیں اور وہ تھیں ماہیما چوہدری کی 17 سالہ بیٹی اریانا چوہدری جو اس پریمیئر میں شریک تھیں۔

ماہیما چوہدری اپنی آنے والی فلم کے پریمیئر میں اپنی بیٹی اریانا اور بھانجے ریان کے ساتھ پہنچیں، اس شام کی اصل اسٹار ان کی بیٹی اریانا چوہدری تھیں، جو اپنی معصومیت اور خوبصورتی کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahima Chaudhry (@mahimachaudhry1)

مداحوں نے اریانا کی تصاویر اور اس کی معصومیت کو خوب پسند کیا جو بلاشبہ اپنی خوبصورت ماں مہیما کی جھلک ہیں، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اریانا ہالی ووڈ اسٹار سلینا گومز میں بہت مشاہبت رکھتی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اریانا بہت کیوٹ ہیں، ان میں سلینا گومز کی وائبز ہیں، جبکہ ایک اور نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سلینا گومز جیسی لگتی ہیں، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، "لگ رہی ہے جیسے گڑیا ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں