جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

ماہرہ خان نے صبا قمر سے دشمنی اور مقابلے کے سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر سے دشمنی اور مقابلے کے سوال کا جواب دے دیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فواد خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اس دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ میڈیا اور مداحوں کی جانب سے آپ کی اور صبا قمر کی دشمنی اور مقابلے کا سنا ہے کیا اس میں حقیقت ہے؟

جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے مجھ سے یہ سوال بہت بار کیا گیا ہے میں نے جو جواب دیا وہ ایمانداری سے کہوں گی کہ ڈپلومیٹک نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ صبا قمر بہترین اداکارہ ہیں اور مجھے ہمیشہ ایسا لگتا ہے کہ کبھی ہم ساتھ کام کریں گے تو بہت اچھا پروجیکٹ بن سکتا ہے۔

یہ پڑھیں: ماہرہ خان کا صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ مسئلہ ہے کہ دو کامیاب خواتین کو دیکھتے ہیں تو ان کو ایک دوسرے سے لڑوانا شروع کردیتے ہیں حالانکہ ایسا کچھ ہوتا نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری صبا قمر سے کوئی رائیورلی نہیں ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ صبا قمر سے ملتی ہیں؟ جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ میری انڈسٹری میں دوستی نہیں ہے، میں کسی سے نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ 2019 میں بھی ایسی کئی افواہیں سامنے آئیں تھیں کہ صبا قمر اور ماہرہ خان ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتی، تاہم صبا قمر نے اس تاثر کو مسترد کیا تھا اور اب ماہرہ خان نے بھی اس تاثر کی تردید کر دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں