شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اسکردو کے سفر کی شاندار تصاویر شیئر کیں۔
ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں برف سے ڈھکے پہاڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں ان کے ساتھ کچھ دوست بھی موجود ہیں اور وہ اسکردو کی سیر بھی کررہی ہیں۔
ماہرہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پیچھے تو دیکھو۔‘
اداکارہ کی تصاویر کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا گیا۔
ماہرہ خان کی تصویر پر ساتھی اداکارہ کبریٰ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور اب یہ برف میں آگ لگائیں گی۔‘
واضح رہے کہ کبریٰ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ایل سی مہ جبین کا کردار نبھا رہی ہیں، کبریٰ کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔