ماہرہ خان کی فلم کی ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
The news is by your side.

Advertisement

ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے ٹریلر آنے سے پہلے ہی دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار بلال لاشاری کی اس میگا بجٹ فلم میں‌ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان جیسے سپر اسٹار جلوہ گر ہوں‌ گے.

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پہلی ساؤتھ ایشین فلم ہوگی، جو مقامی سینماؤں کے ساتھ بیک وقت چین میں بھی ریلیز کی جائے گی

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پاکستانی انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم ہے،  جو 2019 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پہلی ساؤتھ ایشین فلم ہوگی، جو مقامی سنیماؤں کے ساتھ بیک وقت چین میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ اعزاز بالی وُڈ کے خان بھی اپنے نام نہیں کرسکے تھے۔ ہندوستان کی کامیاب ترین فلمز ’’دنگل‘‘ اور ’’باہو بلی‘‘ بھی اپنی ریلیز  کے کچھ عرصے بعد چین میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔


مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور صنم سعید ایشیا کی پرکشش خواتین قرار


البتہ ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ لوکل سرکٹ کے ساتھ بیک وقت چین میں ریلیز ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے جارہی ہے۔

فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ فلم کی ایڈیٹنگ کے مراحل سےگزررہی ہے، ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا۔

یہ 70 کی دہائی کے مقبول ترین فلم “مولا جٹ” کا ماڈرن ورژن ہے، جسے بہت سی امیدیں‌ وابستہ ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں