اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ماہرہ خان نے نکاح کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نام وَر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں کہ ماہرین خان نے شادی کرلی، تاہم اداکارہ نے ایک انٹرویو میں نکاح سے متعلق باتوں کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ایک بہت پکی افواہ زیادہ پھیلی ہوئی ہے کہ ماہرہ نے نکاح کرلیا ہے۔ اداکارہ کا ہسنتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ سے ایک مرتبہ پُھپو نے بھی پوچھا کہ شادی کرلی اور بلایا تک نہیں۔ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ میری شادی ہو اور پُھپو کو نہ بلاؤں؟۔

ماہرہ خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب

ماہرہ نے یہ انٹرویو مشہور میزبان میرا سیٹھی کو دیا۔ پروگرام کے دوران اداکارہ نے دلچسپ سوالات کے خوشگوار انداز میں جواب دیے۔ انٹرویو کے کچھ مختصر کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

شو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا تھا کہ سب سے عجیب افواہ جو آپ نے اپنے بارے میں سنی ہو؟ جس پر اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق افواہ سے آگاہ کیا۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miraal😈 (@hina_javedofficial)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں