جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

مداحوں نے ماہرہ خان کو نانی کی نصیحت یاد دلا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 نومبر 2025): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کو مداحوں نے ان کی نانی کی نصیحت یاد دلا دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ ایک تقریب میں معروف اداکار فواد خان کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل

ماہرہ خان نے تقریب میں بتایا کہ وہ کچھ سوالات کا جواب دینے سے کیوں گریز کرتی ہیں اور الفاظ کا چناؤ زیادہ احتیاط سے کرتی ہیں کیونکہ ان کی بے تکلفی سے کی جانے والی باتوں کو غلط سمجھا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کا غلط مفہوم نکال کر انہی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کی مثال دیتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ میں نے ایک دفعہ کہا تھا کہ میری نانی نے نصیحت کی تھی بغیر آستین والے کپڑے مت پہننا، اب جب بھی میں بغیر آستین والے لباس کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کرتی ہوں تو کمنٹس آتے ہیں کہ ’نانی کو بھول گئی، نانی یاد نہیں؟‘۔

 

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ماہرہ خان کے بوٹوکس کروانے کی افواہیں زیر گردش تھیں جن پر اداکارہ کو ردعمل دینا پڑا۔

ان کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جس پر صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے چہرے میں واضح تبدیلی ہے اور انہوں نے بوٹوکس کروایا ہے۔

بعدازاں ماہرہ خان نے وضاحت دی کہ میں آپ سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتی ہوں لیکن فیس لفٹ؟ محبت کیلیے آپ کا شکریہ لیکن میں چہرے میں نئی تبدیلی کیوں کروں گی؟ ایسا کچھ بھی نہیں ہے میرے میک اپ آرٹسٹ نے کچھ کام کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں